مظفرآباد (پی آئی ڈی) 30 اپریل 2026
وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی زیر صدارت سٹیٹ ارتھ کیوک ری کنسٹرکشن اینڈ ریہبلیٹیشن ایجنسی (SERRA) کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو سردار محمد ظفر خان، پرنسپل سیکرٹری ظفر محمود خان، سیکرٹری مالیات حسن مسعود، سیکرٹری سیرا جاوید الحسن جاوید، سیکرٹری پی اینڈ ڈی عامر لطیف، کمشنر پونچھ سردار وحید خان سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں سیکرٹری سیرا نے وزیراعظم آزاد کشمیر کو سیرا ملازمین کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی اور دیگر مسائل حوالہ سے تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیراعظم نے صورتحال کا فوری نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری فنانس کو طریقہ کار وضع کرکے سیرا ملازمین کی تنخواہوں کی جلد از جلد ادائیگی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سیرا کے منصوبے کو ڈی ڈبلیو پی میں پیش کرکے اس کی منظوری حاصل کی جائے گی، جبکہ نارمل بجٹ سے برج فنانسنگ کے ذریعے سیرا ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی عمل میں لائی جائے گی۔ فنانس ڈیپارٹمنٹ، ایس ڈی ایم اے، سیرا اور پی اینڈ ڈی باہمی مشاورت سے سیرا کے ایس ڈی ایم اے میں انضمام اور دیگر متعلقہ مسائل کے حل کے لیے اقدامات کریں
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






