مظفرآباد: وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے آزاد جموں وکشمیر جاب فیسٹیول میں خصوصی طور پر شرکت کی۔ مختلف محکمہ جات اور پرائیویٹ اداروں کی جانب سے لگائے گئے سٹالز کا معائنہ کیا اور متعلقہ حکام سے بریفنگ لی۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ وزیر خزانہ و ان لینڈ ریونیو چوہدری قاسم مجید، مشیر برائے کھیل و امور نوجواناں احمد صغیر، سیکرٹری سپورٹس انصر یعقوب۔ اور ترجمان وزیراعظم آزادکشمیر شوکت جاوید میر بھی موجود تھے۔
اس موقع پر وزیراعظم آزادکشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آزاد جموں وکشمیر جاب فیسٹیول کا مقصد موجودہ دور کے تقاضوں کے مطابق یوتھ کو نئی ٹیکنالوجی اور دور نو کی ضروریات کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنا ہے، آپ نے دیکھا زندگی کے ہر شعبے سے متعلق نوجوانوں کی ٹریننگ، کیرئیر کونسلنگ اور آگاہی فراہم کی گئی تاکہ وہ آگے بڑھ سکیں اور ریاست کی ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کرسکیں۔
وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ ہماری آبادی کا چونسٹھ فی صد یوتھ ہے، اگر ہم ان کو معاشی اور صحت مند سرگرمیوں میں شامل نہیں کریں گے تو یہ منفی سرگرمیوں میں ریاست کیلئے نقصان دہ ثابت ہو سکتے ہیں، ان کی درست سمت میں رہنمائی کرنا حکومت کا کام ہے، نوجوانوں کیلئے فری لانسنگ کیلئے سازگار ماحول بنانے کیلئے انٹرنیٹ سروس کو بہتر کرنے کیلئے کام کر رہے ہیں، پاکستان پیپلز پارٹی جمہوری اقدار پر یقین رکھتی ہے پچھلے 06 ماہ کے دوران سب کو ساتھ لے کر چلنے کی کوشش کی ہے، چاہے وہ حزب اختلاف ہو یا معاشرے کے دوسرے طبقات موجودہ حکومت نے سب کے ساتھ رواداری کی بہترین مثال قائم کی ہے،
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






