لاہور: سابق چیف سلیکٹر اور ٹیسٹ کرکٹر محمد وسیم نے کہا ہے کہ محمد عامر سمجھ لیں گیند ہلانا زبان ہلانے سے زیادہ مشکل کام ہے۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد وسیم نے عامر پر تنقید کرتے ہوئے کہا یہ بات تو ثابت ہوگئی ہے کہ گیند ہلانا زبان ہلانے سے زیادہ مشکل کام ہے۔
واضح رہے کہ راولپنڈیز کی ٹیم پی ایس ایل 11 میں اب تک پہلی فتح کی منتظر ہے اور انہیں لگاتار چھ میچوں میں شکست ہوئی ہے اور محمد عامر اسی ٹیم کا حصہ ہیں۔
یاد رہے کہ محمد عامر نجی ٹی وی کے شو میں ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوران بولنگ کی ٹپس دیتے دکھائی دیتے ہیں لیکن اس پی ایس ایل میں وہ خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے جس کے بعد سابق
کرکٹر کی جانب سے ان پر تنقید کی جارہی ہے۔ محمد عامر نے اپنے عروج کے دور میں چیمپئنز ٹرافی 2017 کے فائنل میں بھارت کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا اور میچ کے ہیرو قرار پائے تھے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






