پاکستان میں آج پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں جانیے

پاکستان میں آج پیٹرول کی قیمت 342 روپے 02 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 371 روپے 44 پیسے فی لیٹر مقرر ہے۔

وزارتِ پیٹرولیم ڈویژن نے 29 اگست سے 31 اگست تک پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 58 پیسے فی لیٹر کی معمولی کمی کی گئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 17 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ 17 جولائی سے اب تک پیٹرول کی قیمت میں مجموعی طور پر 12 مرتبہ کمی جبکہ 15 مرتبہ اضافہ کیا گیا ہے۔ اسی عرصے کے دوران ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 9 مرتبہ کمی ہوئی جبکہ 18 مرتبہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتِ حال کے باعث حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے روزانہ کی بنیاد پر تعین کا فیصلہ کیا ہے، تاہم ہفتہ اور اتوار کو قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی جاتی اور قیمتیں برقرار رہتی ہیں۔