جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی وزیراعظم نے بڑی دھمکی دیدی

تل ابیب اسرائیل کے وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل کے لیے جہاں بھی ضروری ہوا حزب اللہ کے خلاف حملے جاری رکھے گا۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کم طابق نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ ہمارا پیغام واضح ہے کہ جو بھی اسرائیلی شہریوں کے خلاف کارروائی کرے گا اسے نشانہ بنایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک ہم اپنے شمالی علاقوں میں سکیورٹی مکمل طور پر بحال نہیں کر لیتے، ہم حزب اللہ کو جہاں بھی ضروری ہوا نشانہ بنائیں گے۔نیتن یاہو کا یہ بیان اسرائیلی فوج کی جانب سے حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل نعیم قاسم کے بھتیجے اور علی یوسف حرشی کی ہلاکت کے اعلان کے بعد آیا ہے۔۔اسرائیل کا موقف ہے کہ جنگ بندی میں لبنان میں شامل نہیں ہے، تاہم ایران کا کہنا ہے کہ لبنان کے خلاف اسرائیل کے مسلسل حملے معاہدے کی سنگین خلاف ورزی کے مترادف ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close