رواں برس کے ابتدائی آٹھ ماہ کے دوران پنجاب کے 11 اضلاع میں 16 بچوں اور بچیوں کو زیادتی کے بعد قتل کیے جانے کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق فیصل آباد میں سب سے زیادہ 3 بچوں کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا، جبکہ بہاولپور، خانیوال اور سرگودھا میں 2،2 واقعات رپورٹ ہوئے۔ رحیم یار خان، مظفرگڑھ، شیخوپورہ اور گوجرانوالہ میں بھی ایک، ایک بچے کو زیادتی کے بعد قتل کیے جانے کے واقعات سامنے آئے۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق ان واقعات میں ملوث 20 ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے، تاہم اب تک صرف 11 مقدمات کے چالان عدالتوں میں جمع کرائے گئے ہیں۔
پولیس کے مطابق 4 مقدمات میں ملزمان سے تاحال تفتیش جاری ہے، جبکہ باقی مقدمات میں قانونی کارروائی جاری ہے۔






