کینیڈا نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جھیل اونٹاریو کا نام تبدیل کرکے ’’لیک امریکا‘‘ رکھنے کے اقدام کا طنزیہ جواب دے دیا۔
اونٹاریو کے وزیراعلیٰ ڈگ فورڈ نے کینیڈین ساحل پر ایک بڑا بل بورڈ نصب کرایا، جس پر ’’لیک اونٹاریو، اب اور ہمیشہ‘‘ درج ہے۔ یہ بل بورڈ اونٹاریو کے شہر گرِمزبی کے قریب نصب کیا گیا ہے۔
ڈگ فورڈ نے کہا کہ امریکی صدر کے اقتدار سے چلے جانے کے طویل عرصے بعد بھی یہ جھیل کینیڈا میں ’’لیک اونٹاریو‘‘ ہی کہلائے گی۔
یہ اقدام ٹرمپ کی جانب سے امریکی وفاقی اداروں کو جھیل اونٹاریو کے لیے ’’لیک امریکا‘‘ کا نام استعمال کرنے کی ہدایت کے بعد سامنے آیا، جس پر کینیڈین رہنماؤں کی جانب سے طنزیہ ردعمل سامنے آ رہا ہے۔






