مزید سیلابوں کا الرٹ جاری

نیپال میں حالیہ تباہ کن سیلاب کے بعد مزید سیلاب کے خطرے کے پیشِ نظر حکام نے تازہ الرٹ جاری کر دیا ہے۔

دریائے بھوٹے کوشی میں پانی کے بہاؤ اور شور میں اچانک اضافے کے بعد راسووا، نوواکوت اور دھادِنگ کے متاثرہ علاقوں میں دریا کے کنارے رہنے والے افراد اور امدادی ٹیموں کو انتہائی محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

حالیہ سیلاب کے باعث کئی علاقے اب بھی ملبے اور کیچڑ میں دبے ہوئے ہیں، جبکہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ دریاؤں میں پانی کی سطح دوبارہ بلند ہونے سے نئے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

نیپال کے محکمہ ہائیڈرولوجی اینڈ میٹرولوجی نے مسلسل بارش اور سیلاب کے حوالے سے وارننگز جاری رکھی ہوئی ہیں۔

تازہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق نیپال میں تباہ کن سیلاب کے باعث 734 افراد ہلاک جبکہ تقریباً 2,500 لاپتا ہیں۔ نیپال اور تبت میں مجموعی ہلاکتوں کی تعداد تقریباً 750 تک پہنچ چکی ہے۔