لاہور: سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہیکہ محسن نقوی کرکٹ کا خون پینے والی سونڈی بن گئے ہیں۔
تفصیل کے مطابق پی سی بی کی جانب سے فاسٹ بولر نسیم شاہ کو سینٹرل کنٹریکٹ کی خلاف ورزی پر شوکاز نوٹس جاری کرنے کے بعد سا فواد چوہدری کرکٹر کی حمایت میں سامنے آگئے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر اپنے پیغام میں فوادچوہدری نے کہاارباب قتدار کرکٹ کے مکمل خاتمے کا انتظار کر رہے ہیں؟، انہوں نے #iStandWithNaseem کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا ۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز نسیم شاہ نے سوشل میڈیا پوسٹ میں قذافی اسٹیڈیم آمد پر وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
بعد ازاں نسیم شاہ نے سوشل میڈیا پوسٹ ڈیلیٹ کر دی تھی اور کہا کہ ان کا اکائونٹ ہیک ہو گیا تھا جسے ری کور کر لیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






