فلسطین کا مسئلہ حل کرنے کے لیےچینی صدر شی جن پنگ نے اہم اصول بتادیے

چینی صدر شی جن پنگ نے مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے چار اصول پیش کردیے ہیں۔

چینی صدر نے کہا کہ فلسطین کے مسئلے کے حل کے لیے سیاسی تصفیے کو ترجیح دی جانی چاہیے اور دو ریاستی حل کی سمت آگے بڑھتے ہوئے فلسطین اور اسرائیل کے درمیان امن مذاکرات دوبارہ شروع کرائے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ دوسرا اصول ’’فلسطینیوں کی جانب سے فلسطین کی حکمرانی‘‘ ہے، جس کے تحت مغربی کنارے اور جنگ کے بعد غزہ کی حکمرانی فلسطینی عوام کے ہاتھ میں ہونی چاہیے۔

تیسرے اصول کے تحت انسانی ہمدردی کو مقدم رکھتے ہوئے شہریوں کے تحفظ اور انسانی امداد کی فراہمی یقینی بنانے پر زور دیا گیا۔

چوتھے اصول میں انصاف، برابری اور بین الاقوامی قانون کے احترام کو اہم قرار دیا گیا ہے۔ چینی صدر کے مطابق مسئلہ فلسطین مشرق وسطیٰ کے بحران کا بنیادی معاملہ ہے اور اس کے پائیدار حل کے لیے سیاسی راستہ اختیار کرنا ضروری ہے۔