سعودی عرب ملازمت کے خواہشمند افراد کیلئے خوشخبری

ریاض (پی این آئی) سعودی عرب کے بجٹ 2025 میں انسانی وسائل کے شعبے میں 4 لاکھ سے زائد روزگار کے مواقع فراہم کرنے کی یقین دہانی کرادی گئی۔

سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزیر خزانہ محمد الجدعان نے سال 2025 کے لیے بجٹ پیش کیا، سعودی کابینہ نے جس کی منظوری دی تھی۔سال 2025 کے بجٹ میں بے روزگاری کے خاتمے پر خصوصی مرکوز کی گئی، ایسے شعبے جہاں انسانی وسائل کی ضرورت ہوتی ہے وہاں نئے روزگار کے مواقع پیدا کرنے پر زور دیا گیا ہے۔مجوزہ منصوبے کے مطابق انسانی وسائل سے متعلق اہم شعبوں میں ایک اندازے کے مطابق مملکت کے تمام ریجنز میں 4 لاکھ ملازمتیں فراہم کی جائیں گی تاکہ بے روزگاری کی شرح کو مزید کم کیا جاسکے۔

وزارت افرادی قوت وسماجی بہبود آبادی کے تعاون سے افرادی قوت ترقیاتی فنڈ کے تحت 1 لاکھ 70 ہزار اداروں کو مختلف نوعیت کی سروسز فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جن کے تحت وہ افرادی قوت میں اضافے کیلیے تربیتی پروگرامز کا آغاز کریں گے جن سے 23 لاکھ افراد فائدہ اُٹھا سکیں گے۔دوسری جانب سعودی عرب میں ریاض میٹرو کا جزوی آغاز 27 نومبر سے کیا جارہا ہے، جس کی خاص بات یہ ہے کہ میٹرو ٹرین بغیر ڈرائیور کے سروس فراہم کرے گی۔رپورٹ کے مطابق پہلے مرحلے میں3 روٹس کے لیے سروس کا آغاز کیا جائے گا اور پھر دسمبر کے وسط تک مزید 3 روٹس کے لیے سروس شروع کردی جائے گی۔

پہلے مرحلے میں العروبہ سے البطحا اور کنگ خالد ایئرپورٹ سے رنگ روڈ عبدالرحمان بن عوف اور شیخ حسن بن حسین تک ہو گا، میٹرو سروس کے دوسرے مرحلے کا آغاز دسمبر کے وسط میں ہوگا۔رپورٹس کے مطابق یہ روٹ شاہ عبداللہ روڈ سے شاہ عبد العزیز سٹی تک مسافروں کو سفر کی سہولت فراہم کرے گا۔ 6 سال سے کم عمر بچے مفت میں سفر کر سکیں گے تاہم بڑوں کے لیے ٹرین کا کرایہ4 سے 40 ریال تک ہو گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں