شعیب ملک اگلا ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کھیلیں گے یا نہیں؟ اعلان کر دیا

کراچی(پی این آئی) سابق ٹیسٹ کپتان شعیب ملک نے کہا ہے کہ وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بارے میں نہیں سوچ رہے تاہم اگر موقع ملا تو ضرور کھیلیں گے۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ممتاز آل راؤنڈر شعیب ملک نے کہا کہ اس وقت میری نگاہیں قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ پر ہیں جس کے بعد بی پی ایل اور پی ایس ایل میں کارکردگی دکھانے کی کوشش کروں گا۔انہوں نے کہا کہ عالمی ٹی ٹوئنٹی کپ کے انعقاد میں ابھی وقت ہے چنانچہ اس بارے میں بعد میں سوچوں گا لیکن بطور پروفیشنل کھلاڑی میں خود کو مکمل طور پر فٹ رکھنے اور بہتر سے بہتر سے بہتر کارکردگی دکھانے کا خواہ ہوں۔شعیب ملک نے کہا کہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کے لیے بہترین موقع ہوگا وہ اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے ملنے والے مواقعوں سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں جس سے بین الاقوامی سطح پر ان کو اپنی اہلیت ظاہر کرنے کے بھی مواقع میسر آسکتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں