کراچی(پی این آئی) برائلر کی سرکاری قیمتوں میں بڑی کمی ہوگئی۔۔۔ سرکاری سطح پرمرغی کی قیمتیں کافی کم ہوگئیں۔ہفتہ کے روز سرکاری اعلان کے مطابق مرغی کا فی کلوگوشت 68روپے سستاہوگیا۔
زندہ مرغی کی فی کلوقیمت میں 44روپے کی کمی واقع ہوگئی۔مرغی کے گوشت کی فی کلونئی قیمت 502 روپے مقررہوگئی ۔زندہ مرغی کی فی کلو قیمت 324روپے مقرر ہوگئی۔اس سے قبل مرغی کے گوشت کی سرکاری قیمت570روپے کلوتھی۔زندہ مرغی کی فی کلوسرکاری قیمت 368روپے تھی ۔کمشنر کراچی نے مرغی کے نرخ مقرر کردیئے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں