پاور سیکٹر کے افسران کے لیے مفت بجلی کی سہولت ختم کرنے کے بعد حکومت نے گریڈ 17 سے 21 تک افسران کو بجلی کے متبادل الاؤنس کی ادائیگی کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق افسران کو مفت بجلی کے یونٹس کے بجائے 30 روپے فی یونٹ کے حساب سے رقم ادا کی جائے گی۔ گریڈ 17 کے افسران کو 450 یونٹس کے عوض 15 ہزار 858 روپے، جبکہ گریڈ 18 کے افسران کو 600 یونٹس کے بدلے 21 ہزار 990 روپے ماہانہ ادا کیے جائیں گے۔
اسی طرح گریڈ 19 کے افسران کو 880 یونٹس کے بجائے 37 ہزار 594 روپے، گریڈ 20 کے افسران کو 1100 یونٹس کی جگہ 46 ہزار 992 روپے، جبکہ گریڈ 21 کے افسران کو 55 ہزار 536 روپے ادا کیے جائیں گے۔
پاور سیکٹر کے افسران کو مفت بجلی کی سہولت ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں ختم کی گئی ہے۔ مفت بجلی کی فراہمی ختم کرنے کے حوالے سے وزارتِ پاور ڈویژن نے متعلقہ حکام کو باقاعدہ مراسلہ بھی ارسال کیا تھا۔






