فیلڈمارشل عاصم منیر کی ایرانی وزیر داخلہ سے ملاقات، کیا بات چین ہوئی ؟ اہم تفصیلات سامنے آ گئیں

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران پہنچ گئے، جہاں انہوں نے تہران پہنچنے کے بعد ایرانی وزیر داخلہ سے ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورہ ایران خطے اور عالمی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی جاری سفارتی کوششوں کا حصہ ہے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

دورے کے دوران مشرق وسطیٰ میں جاری تنازع کے پرامن اور جامع حل سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے معاملات بھی زیرِ بحث آئیں گے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ خطے میں امن و سلامتی کے فروغ کے لیے پاکستان کی کوششوں کا تسلسل ہے۔