تیل قیمتوں میں پھر بڑی کمی ، عالمی منڈی سےاہم خبر آگئی

نیویارک (پی این آئی) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں ایک بار پھر نیچے آگئیں اور ٹریڈنگ کے دوران برینٹ کروڈ کی قیمت 58 سینٹ کمی کے بعد 29.4 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔عالمی منڈی میں ٹریڈنگ کے دوران یو ایس کروڈ 39 سینٹ کمی کے بعد 25.39 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگیا۔غیرملکی نیوز ایجنسی کے مطابق

کورونا وائرس کی دوسری لہر کے خدشات کی وجہ مختلف ملکوں کی جانب سے لاک ڈاون میں نرمی کے اقدامات ہیں اور ان خدشات کی وجہ سے تیل کی قیمتوں میں ہونے والی گراوٹ نے سعودی عرب کی جانب سے پیداوار میں کمی کے اعلان کا مثبت اثر بھی زائل کردیا ہے۔کورونا وائرس کے پھیلاو¿ کی دوسری لہر آنے کے خدشات کا سبب چین اور جنوبی کوریا سے آنے والی خبریں ہیں جن کے مطابق متاثرہ علاقوں میں دوبارہ کورونا وائرس پھیلنا شروع ہوگیا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close