اچھی خبروں کا سلسلہ جاری ، اب تک کتنے پاکستانی کورونا کو شکست دے کر صحتیاب ہو کر گھروں کو جا چکے ہیں؟شاندار تفصیلات آگئیں

اسلام آباد (پی این آئی) ملک میں کورونا کے 8812 مریض صحتیاب ہوگئے، ملک میں کورونا سے مزید 16 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 753 ہوگئی ، نئے کیسز سامنے آنے سے مصدقہ مریضوں کی تعداد 35101 تک جاپہنچی ،8812 مریض صحتیاب ہوگئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے

مطابق بدھ کو ملک بھر سے کورونا کے مزید 776 کیسز سامنے آئے ہیں اور 16 ہلاکتیں ہوئی ہیں جن میں سندھ سے 731 کیسز 16 ہلاکتیں، اسلام آباد سے 43 اور آزاد کشمیر سے 2 کیس سامنے آئے ہیں۔سندھ میں کورونا کے مزید 731 نئے کیسز سامنے آئے اور 16 ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں جس کی تصدیق وزیراعلیٰ سندھ نے کی۔مراد علی شاہ نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4223 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 731 نئے مریضوں کے اضافے کے بعد صوبے میں کل کیسز کی تعداد 13341 اور ہلاکتیں 234 ہوگئی ہیں۔وزیراعلیٰ نے کہا اچھی خبر یہ ہے کہ 606 مریض صحتیاب ہوکر گھروں کو چلے گئے جس کے بعد اب تک 2835 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔وفاقی دارالحکومت سے کورونا وائرس کے مزید 43 کیسز سامنے آئے ہیں۔سرکاری پورٹل کے مطابق نئے کیسز سامنے آنے کے بعد اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 759 ہو گئی ہے جبکہ دارالحکومت میں وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہو گئی ہے۔آزاد کشمیر سے کورونا کے مزید 2 کیسز سامنے آئے ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ ہوئے ہیں۔پورٹل کے مطابق علاقے میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 88 ہوگئی ہے ، علاقے میں اب تک وائرس سے ایک ہلاکت ہوئی ہے۔سرکاری پورٹل کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا سے اب تک 68 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

close