آندھی کے ساتھ موسلادھار بارش ۔۔محکمہ موسمیات کے گرمی سے بے حال روزہ داروں کیلئے بڑی پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات اور جمعرات کے روز آندھی کے ساتھ موسلادھار بارش کی پیشگوئی۔اگلے 24سے 48 گھنٹوں کے دوران پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے زیادہ تر علاقوں میں تیز بارش کی پیشگوئی۔اس دوران بالائی خیبر پختونخواہ (چارسدہ، بٹگرام، مانسہرہ، ہری پور، مالاکنڈ، مردان،

دیر، سوات ، شانگلہ اور بونیر)، اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار میں موسلادھار بارش کی توقع۔اس دوران گندم کی فصل کو جزوی نقصان کا اندیشہ۔جمعرات کے روز شمال مشرقی بلوچستان ، خیبر پختونخواہ ، اسلام آباد، پنجاب ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران بعض مقا مات پر موسلادھار بارش کے ساتھ ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں گرم اور خشک رہا۔ تاہم پنجاب، خیبر پختونخو اور بلوچستان میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ بارش (ملی میٹر): پنجاب:خانیوال 14 ، بہاولپور (ایئر پورٹ 10، سٹی 10)،ملتان 10، ڈی جی خان 09، لیہ 07کوٹ ادو، بہاولنگر 05،جھنگ 04،، ٹوبہ ٹیک سنگھ 02،اوکاڑہ 01، خیبر پختونخوا:پاراچنار، سیدو شریف10،مالم جبہ 05 ،میرکھانی 04، لوئر دیر، ڈی آئی خان 01،بلوچستان: بارخان 12، کوئٹہ 04 اور سبی میں 02ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت :مٹھی 42 ، شہید بینظیر آباد میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

close