لاہور (پی این آئی) محکمہ موسمیات نے ملک میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ منگل سے ملک میں بارشیں برسانے والا نیا سسٹم داخل ہو جائے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ سے جمعہ تک نیا سسٹم ملک کے بیشتر حصوں میں بارشیں دے گا۔ خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک
کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اس کے علاوہ اسلام آباد، پنجاب اور بلوچستان کے علاقوں میں بھی بارشوں کا امکان ہے۔ سندھ کے چند علاقوں پر بھی نیا سسٹم اثر انداز ہوگا۔ کراچی اور سندھ کے مختلف علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے جبکہ بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی متوقع ہے۔ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ، ژوب، پشین، ہرنائی، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، پنجگور، زیارت، قلات، مستونگ میں منگل (شام) سے جمعرات تک جبکہ سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، شکارپور اور شہید بینظیر آباد میں منگل (شام) اور بدھ کے روز تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران کراچی سمیت زیریں سندھ میں گرد آلود ہوائیں چلنے کی بھی توقع ہے۔کشمیر، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، پشاور، مردان، اسلام آباد، راولپنڈی، جہلم، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، ڈیرہ غازی خان اور فیصل آباد کے اضلاع میں بدھ اور جمعرات کو وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔خیبر پختونخوا، شمالی بلوچستان، گلگت بلتستان، کشمیر اور ڈیرہ غازی خان کے ندی نالوں میں موسلا دھار بارش سے طغیانی اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ اس دوران تمام متعلقہ حکام کو کسی بھی جانی اور مالی نقصان سے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں