اہم خبر ، بلدیاتی انتخابات ملتوی

بلوچستان کے تین اضلاع میں اتوار کو ہونے والے دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات ملتوی کردیے گئے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق خضدار، قلات اور حب میں امن و امان کی صورتحال کے باعث بلدیاتی انتخابات ملتوی کیے گئے ہیں۔

تاہم ژوب، لورالائی اور سبی میں میونسپل کمیٹیز اور یونین کونسلز کی 6 جنرل نشستوں پر کل پولنگ ہوگی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ان اضلاع میں انتخابات کے لیے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں اور مجموعی طور پر 8 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں، جن میں سے 6 کو حساس قرار دیا گیا ہے۔

ژوب، لورالائی اور سبی میں پولنگ صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک جاری رہے گی۔