زلزلے کے شدید جھٹکے، سونامی الرٹ جاری

جاپان کے جنوبی جزیرے کیوشو میں 7.1 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد حکام نے احتیاطی تدابیر کے طور پر ایک میٹر بلند سونامی کی وارننگ جاری کر دی ہے۔

جاپانی نیشنل ریسرچ سینٹر کے مطابق زلزلے کے جھٹکے جنوبی علاقوں میں محسوس کیے گئے، جبکہ ممکنہ سونامی کے پیش نظر ساحلی علاقوں کے رہائشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے اور سمندر سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے سے ہونے والے ممکنہ جانی و مالی نقصانات اور سونامی کی صورتحال کا مسلسل جائزہ لیا جا رہا ہے، جبکہ امدادی اور ہنگامی اداروں کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق فوری طور پر بڑے پیمانے پر نقصان یا جانی نقصان کی کوئی تصدیق سامنے نہیں آئی، تاہم حکام صورتحال کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں۔

close