زلزلے کے شدید جھٹکوں سے شہریوں میں خوف پھیل گیا

منیلا: فلپائن کے جزیرے منڈاناؤ کے قریب سمندر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

جرمن ریسرچ سینٹر برائے ارضیاتی علوم (جی ایف زیڈ) کے مطابق زلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔

فلپائنی زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ سمندر میں آنے والے اس زلزلے کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

حکام کے مطابق اس زلزلے کے بعد آفٹر شاکس یا کسی غیر معمولی صورتحال کا بھی امکان نہیں ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close