سندھ طاس معاہدے پر منعقدہ سیمینار میں بین الاقوامی ماہرین نے بھی پاکستان کے موقف کی حمایت کر دی ہے۔
اسلام آباد میں سندھ طاس معاہدے پر منعقدہ سیمینار میں شریک بین الاقوامی ماہرین نے بھی پاکستان کے موقف کی حمایت کر دی ہے اور جنوبی ایشیا کے امن کیلیے سندھ طاس معاہدے کا برقرار رہنا ناگزیر قرار دیا ہے۔
سینٹر فار چائنا اینڈ گلوبلائزیشن بیجنگ کے نائب صدر ڈاکٹر وکٹرگاؤ نے کہا کہ پانی روکنے کی دھمکی انسانیت کیخلاف جرم ہے، جنگ کے دوران بھی لوگوں کا پانی روکنا جنگی جرم ہوتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سندھ طاس معاہدے کے تحفظ اور اس پر مکمل عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جانا چاہیے۔
روس کے ماہر ڈاکٹر زیگون کا کہنا تھا کہ سندھ طاس معاہدے کی شقوں میں یکطرفہ علیحدگی کی گنجائش ہی نہیں، سیاسی مقاصد کیلیے سندھ طاس معاہدے کو کمزور کرنا دنیا کیلیے خطرناک ہوگا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں





