پیپلز پارٹی نے کھوئی رٹہ سے چوہدری ولید انقلابی کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی آزاد جموں و کشمیر نے قانون ساز اسمبلی کے حلقہ کھوئی رٹہ کے لیے چوہدری ولید انقلابی کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا۔

پارٹی ٹکٹ آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور اور پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر چوہدری محمد یسین نے چوہدری ولید انقلابی کے حوالے کیا۔

اس موقع پر موسٹ سینئر وزیر میاں عبدالوحید، ماسٹر محبوب، چوہدری خادم اور چوہدری محبوب سمیت دیگر پارٹی رہنما بھی موجود تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close