اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی نے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات 2026 کے لیے مزید انتخابی امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا۔
پارٹی نے حلقہ ایل اے-15 وسطی باغ سے سردار ضیاء القمر کو اپنا امیدوار نامزد کیا ہے۔
اسی طرح حلقہ ایل اے-22 پچیوٹ، ضلع راولاکوٹ سے سردار احمد صغیر کو پارٹی ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔
پیپلز پارٹی نے ضلع نیلم کے حلقہ ایل اے-25 اپر نیلم سے عبدالوحید کو بھی آئندہ انتخابات کے لیے اپنا امیدوار نامزد کر دیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






