کم آمدنی والوں پر عائد سپر ٹیکس مکمل ختم

اسلام آباد: وفاقی حکومت کے مالی سال 2026-27 کے بجٹ پر باقاعدہ عمل درآمد شروع ہو گیا ہے، جس کے تحت انکم ٹیکس اور سپر ٹیکس سے متعلق نئی ترامیم نافذ کر دی گئی ہیں۔

حکام کے مطابق ماہانہ ایک لاکھ 83 ہزار روپے یا سالانہ 22 لاکھ روپے آمدن رکھنے والے افراد کے لیے انکم ٹیکس کی موجودہ شرح برقرار رکھی گئی ہے۔

نئے بجٹ کے تحت سالانہ 50 کروڑ روپے سے کم آمدن رکھنے والے افراد اور کمپنیوں پر عائد سپر ٹیکس ختم کر دیا گیا ہے۔ اس سے قبل اس آمدنی کے درجے پر ایک سے ساڑھے سات فیصد تک سپر ٹیکس لاگو تھا۔

حکام کے مطابق سالانہ 50 کروڑ روپے سے زائد آمدن پر اب 8 فیصد سپر ٹیکس وصول کیا جائے گا، جبکہ پہلے اس کی شرح 10 فیصد تھی۔ تاہم 15 کروڑ روپے سے زیادہ سالانہ آمدن رکھنے والے بعض افراد اور کمپنیوں پر 10 فیصد سپر ٹیکس بدستور برقرار رہے گا۔

وفاقی حکومت نے بینکنگ اور آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن کمپنیوں کے لیے 10 فیصد سپر ٹیکس برقرار رکھا ہے، جبکہ کھاد کی فروخت سے حاصل ہونے والی آمدن پر بھی 10 فیصد سپر ٹیکس نافذ رہے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close