طیارہ گر کر تباہ، 11 افراد ہلاک

پیرس: فرانس کے شمال مشرقی علاقے کے قصبے ٹومبلین میں ایک چھوٹا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں 11 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

حکام کے مطابق پیراشوٹ تربیتی ادارے سے تعلق رکھنے والا طیارہ نانسی-ایسے ایئر فیلڈ سے پرواز بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد حادثے کا شکار ہوگیا۔ حادثے میں پائلٹ سمیت تمام 10 مسافر ہلاک ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق جاں بحق افراد میں 5 طلبہ اور 5 انسٹرکٹرز شامل ہیں۔ حکام نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close