تل ابیب: اسرائیل میں فوجی بھرتی سے انکار کرنے والے افراد کی گرفتاریاں جاری ہیں، جس کے خلاف مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق فوجی حراستی مرکز کے باہر گرفتار افراد کے حق میں احتجاج کیا گیا، جبکہ تل ابیب سے تقریباً 30 کلومیٹر دور بیت لید فوجی اڈے کے سامنے بھی مظاہرین نے احتجاج ریکارڈ کرایا۔
رپورٹس کے مطابق مظاہرین نے فوجی بھرتی کے خلاف نعرے بازی کی اور اپنے مؤقف کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ فوج میں شامل ہونے کے بجائے ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں۔
احتجاجی مظاہروں کے دوران فوجی بھرتی کی پالیسی اور گرفتار افراد کے خلاف کارروائیوں پر بھی تنقید کی گئی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






