حج 2027 کے خواہشمند افراد کے لیے رجسٹریشن کا عمل کل سے شروع کیا جا رہا ہے، جس کا شیڈول وزارت مذہبی امور نے جاری کر دیا ہے۔
وزارت کے مطابق حج 2027 کی رجسٹریشن مکمل طور پر مفت ہوگی اور اس کے لیے کسی قسم کی فیس وصول نہیں کی جائے گی۔ رجسٹریشن ’’پہلے آئیے، پہلے پائیے‘‘ کی بنیاد پر کی جائے گی، جبکہ سرکاری اور نجی دونوں حج اسکیموں کے تحت درخواست دینے کے لیے پیشگی رجسٹریشن لازمی قرار دی گئی ہے۔
اعلامیے کے مطابق جو افراد رجسٹریشن نہیں کروائیں گے، وہ بعد میں حج درخواست جمع نہیں کرا سکیں گے۔ رجسٹریشن کے لیے پاسپورٹ کی معیاد کم از کم 26 نومبر 2027 تک کارآمد ہونا ضروری ہوگی۔ ایک ہی خاندان کے افراد مشترکہ طور پر بھی رجسٹریشن کروا سکیں گے۔
وزارت نے یہ بھی بتایا کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے بھی رجسٹریشن کی سہولت دستیاب ہوگی۔ عازمین مقررہ بینکوں کے ذریعے یا آن لائن گھر بیٹھے بھی اپنی رجسٹریشن مکمل کر سکیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






