انا للہ و انا الیہ راجعون ، پیپلز پارٹی کے رہنما اور رکن اسمبلی انتقال کر گئے

سکھر: رکن سندھ اسمبلی نعیم احمد کھرل جگر کے عارضے کے باعث کراچی میں انتقال کر گئے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق مرحوم کا جسدِ خاکی کراچی سے خیرپور منتقل کیا جا رہا ہے، جہاں ان کی تدفین کی جائے گی۔

نعیم احمد کھرل پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر حلقہ PS-30 سے رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ وہ پانچ مرتبہ سندھ اسمبلی کے رکن رہ چکے تھے اور طویل عرصے تک سیاسی میدان میں متحرک کردار ادا کرتے رہے۔

ان کے انتقال کی خبر سامنے آنے کے بعد سیاسی اور سماجی حلقوں کی جانب سے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے، جبکہ مختلف شخصیات نے مرحوم کی عوامی اور سیاسی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close