ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس نے اپنے سب سے بڑے اور طاقتور راکٹ اسٹارشپ ”وی تھری“ کی کامیاب آزمائشی پرواز مکمل کر لی ہے، جو تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہی اور بحرِ ہند میں منصوبہ بند لینڈنگ اور بعد ازاں دھماکے کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔
جمعہ کے روز کیے گئے اس تجربے میں اسٹارشپ نے خلا میں پرواز کرتے ہوئے اپنے بیشتر اہم اہداف حاصل کیے، تاہم مشن کے دوران دونوں مراحل میں انجن کی کچھ تکنیکی خرابیوں کا سامنا بھی کرنا پڑا، اس کے باوجود پرواز جاری رہی۔
یہ آزمائشی مشن ایک روز کی تاخیر کے بعد انجام دیا گیا، کیونکہ لانچ ٹاور میں ہائیڈرولک پن کی خرابی سامنے آنے کے باعث پرواز مؤخر کر دی گئی تھی۔ خرابی دور ہونے کے بعد مشن کو دوبارہ شیڈول کیا گیا۔
پرواز کے اختتام پر خلائی جہاز بحرِ ہند میں داخل ہوا اور وہاں اترنے کے بعد منصوبے کے مطابق دھماکے سے تباہ ہو گیا۔ اسپیس ایکس کے مطابق یہ اسٹارشپ دوبارہ استعمال کے لیے نہیں تھا، اس لیے لینڈنگ کے بعد اس کی محفوظ تباہی مشن کا حصہ تھی۔
اسٹارشپ وی تھری کو اب تک کا سب سے بڑا اور طاقتور راکٹ قرار دیا جا رہا ہے، اور یہ تجربہ کمپنی کے مستقبل کے مشنوں، خصوصاً چاند اور مریخ تک انسانی مشن کی تیاری میں اہم پیش رفت سمجھا جا رہا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






