کوئٹہ کے علاقوں پنج پائی اور نوحصار میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے کارروائیاں کرتے ہوئے 9 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے، جبکہ کارروائی کے دوران 4 سی ٹی ڈی اہلکار شہید اور 6 زخمی ہو گئے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقوں پنج پائی اور نوحصار میں خفیہ اطلاع پر ٹارگٹڈ کارروائیاں کی گئیں، جہاں دہشت گردوں اور سی ٹی ڈی اہلکاروں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
ترجمان نے بتایا کہ آپریشن کے دوران 9 دہشت گرد مارے گئے جبکہ مقابلے میں 4 اہلکار شہید ہو گئے۔ فائرنگ کے تبادلے میں 6 اہلکار زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق واقعے کے بعد علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے جبکہ مزید تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






