افسوسناک خبر، طیارے میں آگ لگ گئی

نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں ترکش ائیرلائنز کے ایک طیارے کے ٹائر میں لینڈنگ کے بعد معمولی آگ لگ گئی، جس کے باعث ایئرپورٹ کو تقریباً ایک گھنٹے کے لیے بند کرنا پڑا۔

 

حکام کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی آف نیپال نے بتایا کہ استنبول سے آنے والی ایئربسA330  میں سوار تمام 277 مسافروں اور 11 عملے کے افراد کو ہنگامی راستوں کے ذریعے بحفاظت نکال لیا گیااور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

 ترجمان کے مطابق آگ طیارے کے پچھلے دائیں ٹائر میں لگی، جسے فوری طور پر بجھا دیا گیا، جبکہ طیارے کو ٹیکسی وے پر منتقل کر کے گراؤنڈ کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close