آخرکار متحدہ عرب امارات بھی اسرائیل کیخلاف انتہائی اقدام اٹھانے پر مجبور ہو گیا، بڑا فیصلہ کر لیا

ابو ظہبی(پی این آئی) امریکی اور یورپی کمپنیوں کے بعد متحدہ عرب امارات کی فضائی کمپنیوں اتحاد ایئر ویز اور فلائی دبئی نے بھی اسرائیل جانے والی پروازیں منسوخ کردیں۔عالمی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب کی فضائی کمپنیوں اتحاد اور فلائی دبئی نے تل ابیب جانے والی مسافر بردار اور مال بردار پروازوں کو منسوخ کردیا اس سے قبل امریکی اور یورپی فضائی کمپنیوں نے بھی تل ابیب کے لیے اپنی پروازوں کو منسوخ کردیا تھا۔دونوں کمپنیوں کی چار پروازیں شیڈول تھیں ، فلائی دبئی نے حال ہی میں اسرائیل کے لیے پروازوں کا آغاز کیا تھا۔ امریکی اور یورپی کمپنیوں کے بعد متحدہ عرب امارات کی فضائی کمپنیوں اتحاد ایئر ویز اور فلائی دبئی نے بھی اسرائیل جانے والی پروازیں منسوخ کردیں۔

close