صوبائی حکومت نے بھی لاک ڈائون میں نرمی کر دی، پبلک ٹرانسپورٹ اور کاروباری مراکز کھول دیئے گئے

کوئٹہ(پی این آئی) بلوچستان حکومت کی جانب سے لاک ڈاون میں نرمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔آج سے تمام پبلک ٹرانسپورٹ 50فیصد مسافر کے ساتھ کھول دی گئی۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان حکومت کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کاروباری مراکز شام 8بجے تک کھلے رہیں گے جبکہ دفاتر50فیصدحاضری کےساتھ کام کرسکیں گے۔ تاہم ایس او پیز پر عمل درآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔نوٹیفکیشن کے مطابق رات 8 بجے کے بعدتندور، دودھ اور دہی کی دکانیں بھی کھلی رہیں گی، ریسٹورنٹ پرصرف ٹیک اوے کی اجازت ہوگی۔ یوٹیلٹی سروسز، سیلولرنیٹ ورک اور پٹرول پمپس کھلے رہیں گے۔خیال رہے کہ اسی طرح سندھ اور پنجاب میں بھی لاک ڈاو¿ن میں نرمی دیکھی جارہی ہے۔

close