مغربی ایشیائی ملک قطر نے بھارتی شہریوں پر پابندی لگا دی ہے

دوحہ ۔ (پی این آئی) مغربی ایشیائی ملک قطر نے کورونا وائرس کے پیش نظر بھارت اور بعض دیگر ممالک کے شہریوں کے ملک کی سرحد میں داخلے پر پابندی لگا دی ہے۔ بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق قطر حکومت کے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ بھارت، بنگلہ دیش، چین، مصر، ایران، عراق، لبنان، نیپال،

پاکستان، فلپائن، جنوبی کوریا، سری لنکا، شام اور تھائی لینڈ کے شہریوں کے 9 مارچ سے قطر میں داخلے پر عارضی طور پر پابندی عائد رہے گی۔بیان کے مطابق اس ہدایت کے بعد مذکورہ ممالک کے تمام طرح کے شہریوں کے قطر میں داخلہ کو روک دیا گیا ہے خواہ ان کے پاس وہاں رہنے یا کام کرنے کا پرمٹ ہی کیوں نہ ہو، ویزا آن لائن ارائیول بھی منسوخ رہے گا۔ اس اعلان کے بعد قطر کی سرکاری فضائی کمپنی قطر ایئر ویز نے بھی ان ممالک سے وہاں جانے والے مسافروں کی تمام بکنگز منسو خ کردی ہیں یہاں تک کہ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ٹھہرائو سے متاثرہ ایئر لائن نے متاثرہ مسافروں کو مکمل پیسہ واپس دینے کا بھی متبادل دیا ہے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close