ایران، کورونا وائرس سے مزید 43 ہلاک، تعداد 237 ہوگئی، متاثرہ مریضوں کی تعداد 7 ہزار سے بڑھ گئی

تہران (پی این آئی) برادر ہمسایہ ملک ایران میں کورونا وائرس نے تباہی پھیلانے کا سلسلہ کاری رکھا ہوا ہے اور مزید 43 افراد کی زندگیوں کو نگل لیاہے جس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 237 ہوگئی۔تہران میںایرانی محکمہ صحت کے ترجمان کیانوش جہانپور نے پریس کانفرنس میں کہا ہےکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

مزید 595 مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 7 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔ترجمان کے مطابق صوبے تہران میں 1945، قم میں 712،مازندارن میں 633، اصفہان میں 601، گیلان میں 524 اور البرز میں 307 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ایرانی وزارت صحت کے حکام کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس نے مزید 43 افراد کی زندگیاں چھین لیں جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 237 تک جاپہنچی ہے۔ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ ایران میں اب تک 2394 مریض کورونا وائرس سے صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 4 ہزارسے زائد متاثرہ افراد زیرعلاج ہیں۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close