اسلام آباد، آئی ایٹ میں ڈکیتی و فائرنگ میں پولیس اہلکار کے ملوث ہونے کی تصدیق ہو گئی

اسلام آباد (پی این آئی)اسلام آباد کے وی آئی پی سیکٹر آئی ایٹ میں ڈکیتی اور فائرنگ کے معاملے میں پولیس اہلکار کے ملوث ہونے کی تصدیق ہو گئی ہے،وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پولیس کی نشاندہی پر بنو ں سے عامر خان نامی شخص کو گرفتار کر لیا گیا جو ڈکیتی اور فا ئرنگ کے بعد فرار ہو گیا تھا۔ ملزم فائرنگ سے

جاں بحق ہو نے والے سی ٹی ایف کے کا نسٹیبل اشرف کا رشتہ دار بتا یا گیا ہے، آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان نے لائن آفیسر اور محرر سی ٹی ایف کو فوری طور پر معطل کر کے ان کے خلاف تحقیقات کا حکم دے دیا ہے اے آئی جی جنرل ہارون جوئیہ کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ کمیٹی میں ایس پی سی ٹی ایف فاروق امجد بٹر اور ایس پی سپیشل برانچ لیاقت حیات نیازی شامل ہیں ،آئی جی نے ایس پی زبیر شیخ کی سربراہی میں پانچ رکنی تفتیشی ٹیم بھی قائم کر دی ہے جس میں اے ایس پی زہیب رانجھا کے علا وہ ایس ایچ او انڈسٹر یل ایر یااور سی آئی اےو اور ہو می سائیڈ کے دو انسپکٹر بھی شامل ہیں ،ایس پی شیخ زبیر کے مطا بق زخمی ہو نے والا کانسٹیبل آپریشن ڈویژن سے ہے جو ڈاکوئو ں کا تعاقب کرتے ہو ئے زخمی ہوا تھا ۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close