معروف میزبان،اداکار اور پروڈیوسر کا تیسری شادی کا اعلان

معروف میزبان، اداکار اور پروڈیوسر اظفر علی نے تیسری شادی کا اعلان کر دیا ہے۔

اظفر علی ڈراموں “سب سیٹ ہے”، “شاہ رخ کی سالیاں” اور “اب بجے گی شہنائی” میں اپنی اداکاری کے لیے جانے جاتے ہیں۔ انہوں نے مقبول پروگرام “اظفر مانی شو” کی میزبانی بھی کی ہے۔

ان کی پہلی شادی سلمیٰ حسن سے ہوئی تھی لیکن کچھ عرصے بعد دونوں میں علیحدگی ہو گئی۔ اس کے بعد انہوں نے ڈرامہ سیریل “ہم سفر” سے شہرت پانے والی اداکارہ و میزبان نوین وقار سے دوسری شادی کی۔ تاہم یہ رشتہ بھی زیادہ دیر قائم نہ رہ سکا اور دونوں کے راستے جدا ہو گئے۔

حال ہی میں ایک نجی ٹی وی پروگرام میں اظفر علی نے اپنی تیسری شادی کے بارے میں بتایا۔
اس بارے میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ “میں نے اس بارے میں کیمرے کے سامنے پہلے کبھی نہیں بتایا۔ میری شادی کو کچھ وقت ہو چکا ہے۔ میں نے گزشتہ سال اکتوبر میں تیسری شادی کی جو ایک ارینج میرج ہے اور یہ میرے لیے ایک بہت خوبصورت تجربہ ہے”۔