عالمی جوہری توانائی ایجنسی کا جلد از جلد ایران کی نیوکلیئر سائٹس کے معائنے کا اعلان

بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) جلد از جلد ایران کی نیوکلیئر سائٹس کے معائنے کا اعلان کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے سربراہ رافیل گروسی کا کہنا ہے امریکا اور ایران میں ایم اویو کے بعد آئی اے ای اے کو ایرانی جوہری تنصیبات تک رسائی کا اختیار مل گیا ہے۔

جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں میڈیا سے گفتگو میں رافیل گروسی نے کہا کہ ایم او یو کے تحت جوہری حصے کی نگرانی آئی اےای اے کرے گی۔ جس کیلیے ہمیں معائنہ کرنے کی ضرورت ہے۔ اس کے سوا کوئی راستہ نہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آئی اے ای اے کو معائنے کیلیے رسائی دینا ہوگی۔ ہم تکنیکی کام جاری رکھنے اور جلد ازجلد وہاں پہنچنے کیلیے تیار ہیں۔ امید ہے کہ ایران جلد جوہری مقامات کے معائنے کی اجازت دے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close