مرکزی سیکرٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی کل مظفرآباد میں تقریر میں پاکستان پیپلز پارٹی پر لگائے گئے جھوٹے الزامات پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کی نااہلی اور کرپشن نے صوبے کو ڈبو دیا ہے۔
آج پنجاب کی حالت چیخ چیخ کر بتا رہی ہے کہ سُتھرا پنجاب صرف ایک نعرہ تھا، حقیقت کچھ اور ہے۔ ندیم افضل چن نے پنجاب کی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایک دن کی بارش نے پورے پنجاب کی ترقی کا پول کھول دیا۔ سڑکیں تالاب بن گئیں اور عوام گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے. انہوں نے گوجرانوالہ اور لیہ کی حالت کو قابلِ رحم قرار دیتے ہوئے کہا کہ گوجرانوالہ اور لیہ میں بارش کے بعد گلیاں اور بازار ندی نالوں کا منظر پیش کر رہے ہیں۔ سیوریج کا گندا پانی سڑکوں پر بہہ رہا ہے۔ سُتھرا پنجاب ایک فراڈ ہے۔ اربوں روپے کے اشتہارات اور دعوے کیے گئے، لیکن حقیقت کچھ اور ہے۔ پنجاب حکومت کرپشن کے نئے ریکارڈ بنا رہی ہے۔ ترقیاتی فنڈز کی لوٹ مار اور کمیشن کا نظام عروج پر ہے، جبکہ عوام بنیادی سہولیات کو ترس رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نے لیگ نے عوام کو صرف جھوٹے وعدے کئے اور اب بہت جلد گندم کا اسکینڈل بھی عوام کے سامنے آئے گا۔ پنجاب کی عوام اب مزید دھوکہ برداشت نہیں کرے گی۔پیپلز پارٹی عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور اس نااہل حکومت کے خلاف ہر فورم پر آواز اٹھائے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






