پاکستان ایئرفورس پر برتری کے حصول کے لیے بھارتی فضائیہ کی کوششیں جاری

کراچی(پی این آئی) بھارتی فضائیہ نے پاکستان ایئر فورس پر برتری حاصل کرنے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ بھارتی فضائیہ گزشتہ برس 27 فروری کو پاکستان ایئرفورس کے ہاتھوں سخت ہزیمت کو اب تک فراموش نہیں کرسکی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس نے بی وی آر میزائل آسترا کے حصول کی کوششیں شروع کردی ہیں۔

جب کہ اس کے ساتھ ساتھ اسرائیلی ساختہ آئی ڈربی میزائل کے حصول کی کوششیں بھی کی جارہی ہیں۔ بھارتی فضائیہ کے ایک افسر کا کہنا ہے کہ ہم نے آسترا میزائل کے پہلے بیچ کے حصول کا عمل شروع کردیا ہے۔ دیسی ساختہ ہونے کی وجہ سے اسے مختلف مرحلوں میں حاصل کیا جائے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close