آج بارش ہوگی یا نہیں؟محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

لاہور میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، ہواؤں کی رفتار کم ہونے کے باعث سورج کی تپش میں اضافہ ہوگیا ہے۔

شہر کے آسمان پر کہیں کہیں بادل موجود ہیں، تاہم محکمہ موسمیات کے مطابق آج بارش کا کوئی امکان نہیں۔

لاہور میں موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں ہوائیں 3 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 64 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔