موٹروے ایم ٹو ساؤتھ پر خانقاہ ڈوگراں نارتھ باؤنڈ کے مقام پر سڑک کی مرمت کا کام جاری ہے، جہاں ایف ڈبلیو او کی جانب سے متاثرہ حصے میں پیچ ورک کیا جا رہا ہے۔
مرمتی کام کے باعث دوسری اور تیسری لین کو تقریباً 200 سے 250 میٹر تک ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔ متاثرہ حصے میں سڑک کی تعمیر، مرحلہ وار بھرائی اور دیگر ضروری مرمتی کام جاری ہیں۔
مسافروں کی حفاظت کے پیش نظر موقع پر کونز اور ڈائیورژن بورڈز نصب کیے گئے ہیں۔ موٹروے پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ مرمتی کام کے مقام سے گزرتے ہوئے رفتار کم رکھیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔






