بارش ہوگی یا نہیں ؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

ملک بھر میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، جبکہ شمالی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں بھی موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، تاہم بالائی علاقوں سوات، کوہستان، بٹگرام اور چترال میں بعداز دوپہر مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ سندھ کے بیشتر علاقوں میں بھی موسم گرم اور مرطوب رہے گا، جبکہ ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہ سکتا ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب جبکہ ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ سب سے زیادہ درجہ حرارت بھکر اور دالبندین میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ نورپور تھل، نوکنڈی، خیرپور اور بہاولنگر میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔