//

آئندہ 3روز کے دوران موسم کیسا رہے گا؟ اہم خبر آگئی

محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق کراچی میں جمعے اور ہفتے کے روز معمول سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے، جبکہ آئندہ تین روز کے دوران شہر میں بوندا باندی بھی متوقع ہے۔

 

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ آج ضلع دادو کے چند مقامات پر گرج چمک اور آندھی کے ساتھ ہلکی بارش بھی ہو سکتی ہے۔

شہریوں کو موسم کی صورتحال کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close