//

نوجوانوں کے لیےاہم خبر ، ماہانہ 70 ہزار روپے کا وظیفہ حاصل کریں، اہلیت کیا ؟جانئے

پنجاب حکومت کا زرعی گریجویٹس کے لیے انٹرن شپ پروگرام کا اعلان، ماہانہ 70 ہزار روپے وظیفہ دیا جائے گا

پنجاب حکومت نے صوبے بھر کے زرعی گریجویٹس کے لیے چیف منسٹر پنجاب ایگریکلچر انٹرن شپ پروگرام 2026 شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت 1500 نوجوانوں کو بامعاوضہ انٹرن شپ فراہم کی جائے گی۔

محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق منتخب امیدواروں کو دورانِ انٹرن شپ ماہانہ 70 ہزار روپے وظیفہ دیا جائے گا۔ پروگرام کا مقصد زرعی تعلیم حاصل کرنے والے نوجوانوں کو عملی تجربہ فراہم کرنا اور صوبے میں زرعی خدمات کے نظام کو مزید بہتر بنانا ہے۔

اہلیت کا معیار

انٹرن شپ کے لیے درخواست دینے والے امیدوار کے پاس بی ایس سی (آنرز) ایگریکلچر کی ڈگری ہونا ضروری ہے۔

درخواست گزار کی عمر مقررہ تاریخ تک 27 سال سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے، جبکہ امیدوار کا متعلقہ ضلع کا ڈومیسائل بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔

وہ امیدوار جو پہلے کسی اسی نوعیت کے سرکاری انٹرن شپ پروگرام سے فائدہ اٹھا چکے ہیں، اس پروگرام کے لیے اہل نہیں ہوں گے۔

درخواست دینے کا طریقہ

محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق درخواست فارم محکمہ کی ویب سائٹ سے حاصل کیا جا سکتا ہے، جبکہ متعلقہ ضلع کے ڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچر یا اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایگریکلچر کے دفاتر سے بھی فارم دستیاب ہوگا۔

امیدواروں کو مکمل درخواست فارم کے ساتھ تعلیمی اسناد، شناختی کارڈ، ڈومیسائل اور دیگر ضروری دستاویزات منسلک کر کے 30 جولائی 2026 تک متعلقہ ڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچر (ایکسٹینشن) کے دفتر میں جمع کرانا ہوگا۔

محکمہ زراعت نے واضح کیا ہے کہ نامکمل یا مقررہ وقت کے بعد جمع کرائی جانے والی درخواستوں پر غور نہیں کیا جائے گا، اس لیے امیدوار بروقت اپنی درخواستیں جمع کروائیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close