محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)جمعرات کے روز بلوچستان ، خیبر پختونخوا ، جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

 

 

جبکہ گلگت بلتستان، کشمیر اورملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کی توقع۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں گرم رہا۔ تاہم بالائی خیبرپختونخوا ،اسلام آباد، کشمیر اورملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواوٴں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): کشمیر: راولاکوٹ 14، کوٹلی 01، خیبرپختونخوا: مالام جبہ 02، پنجاب: اسلام آباد ( بوکرا ) میں 02ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : خیرپور،موہنجو داڑو43،جیکب آباد،سکھر،روہڑی،لاڑکانہ اورشہید بینظیر آباد میں42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

close