شہری بارشوں کیلئے تیار ہوجائیں، محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این ا ٓئی)ہفتہ کے روز موسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گر دو نواح میں دن کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہےگا، تاہم رات کے دوران تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

 

 

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، تاہم کرم،وزیر ستان ، ڈیرہ ا سما عیل خان، کو ہاٹ اور بنوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، تاہم سر گو دھا، فیصل آباد، لاہور، گو جرانوالا، لیہ،بھکرا ، خطہ پوٹھوہار اور ڈیرہ غازی خان، میں رات کے اوقات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ مری، گلیات اور گردو نواح میں رات کے اوقات میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی توقع ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، تا ہم شام/رات کے دوران کو ئٹہ ژوب،چمن،ز یا رت اور پشین میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔ اس کے علاوہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

close