پھر بارشیں شروع ہونے کی پیشنگوئی کر دی گئی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

 

 

 

تاہم گلگت بلتستان، کشمیر، خیبر پختونخوا ،بالائی پنجاب اوراسلام آباد میں آندھی/جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہا۔ آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : چھور41،مٹھی39، لسبیلہ، ٹنڈو جام اورشہید بینظیر آباد میں 38ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

close